پاکستان

حیدر آباد سلنڈر دھماکے کے مزید 4 زخمی انتقال کر گئے، تعداد 18 ہوگئی

کراچی: سول اسپتال کراچی بزنس وارڈ میں حیدر آباد سلنڈر دھماکے کے زیر علاج مزید 4 متاثرین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔

میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال کراچی ڈاکٹر خالد بخاری کے مطابق بزنس وارڈ میں حادثے کے شکار 14 سالہ عباس علی، 15 سالہ عمیر ولد ارشد ، 17 سالہ علیشاہ ولد ذیشان اور 25 سالہ دودو ولد مہر تشویشناک حالت کے بعد جان کی بازی ہار گئے۔

عباس علی اور دودو کو 100 فیصد، عمیر کو 66 فیصد جب کہ علیشاہ کو 26.5 فیصد جھلسی ہوئی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مزید 4زخمیوں کے انتقال کے بعد حیدر آباد سلنڈر دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 18 ہوگئی ہے۔ برنس وارڈ میں حادثے کے 5متاثرین اب بھی زیر علاج ہیں،جن کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button