کھیل

یورپی چیمپیئن شپ؛ ترکیہ نے اسرائیل کو شکست دیکر جیت فلسطینیوں کے نام کردی

یورپی چیمپیئن شپ کے اہم میچ میں ترکیہ نے اسرائیل کو شکست دیکر جیت فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے نام کردی۔

فرانس کے کیملی فورنیئر اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ترکیہ ٹیم نے اسرائیل کو روندتے ہوئے 0-6 کی ہزیمت سے دوچار کیا، میچ کے اختتام پر کھلاڑیوں نے اسرائیلی فوج کی غزہ میں وحشیانہ بمباری و قتل عام پر احتجاج بھی کیا۔

ترک کھلاڑیوں نے حریف ٹیم کے پلئیرز سے مصافحہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے جیت کو فلسطینی عوام کے نام کی۔

مزید پڑھیں: علحیدگی کی صورت میں دولت کیسے بچاؤں! رونالڈو کا قانونی قدم

میچ کے بعد غزہ کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے دعائیہ کلمات بھی پڑھے۔

واضح رہے کہ غزہ میں 7 ماہ تک جاری رہنے والی اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں 36,000 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوچکے ہیں، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔

مزید پڑھیں: فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر

یورپی چیمپیئن شپ میں ترک ٹیم اگلے گروپ میچ میں آذربائیجان کا مقابلہ کرے گا۔

خیال رہے کہ گروپ مراحل میں 16 ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا، ہر گروپ سے ٹاپ 2 ٹیمیں کوارٹر فائنل میں پہنچیں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button