پاکستان
2 جون سے کراچی میں گرمی کی شدت کم ہونے کا امکان
کراچی: دو جون سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں آج (جمعے) سے 4 جون تک گرمی کی شدت میں کمی کا امکان ہے۔ کراچی میں گرمی کی لہر کل تک برقرار رہ سکتی ہے۔
کراچی میں 2 جون سے گرمی کی شدت بتدریج کم ہونا شروع ہوجائے گی۔ سندھ کے دیگر شہروں دادو، قمبر ، شہداد کوٹ ، لاڑکانہ ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور گھوٹکی میں پارہ 46 تا 48 ہوسکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سانگھڑ ، حیدرآباد، مٹیاری ، ٹنڈو الہیار، ٹنڈو محمد خان ، میر پور خاص اور عمر کوٹ میں درجہ حرارت 42 تا 44 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ ٹھٹہ ، سجاول ، بدین اور تھر پارکر میں 38 تا 40 ڈگری ہوسکتا ہے۔