انٹرٹینمنٹ

بالی ووڈ کے کس اسٹار کو ایک دہائی میں آن لائن سب سے زیادہ دیکھا گیا؟

ممبئی: گزشتہ  10 برسوں کے دوران آن لائن سب سے زیادہ دیکھے جانے والے بالی ووڈ اسٹار کا نام سامنے آگیا۔

دی انٹرنیٹ مووی ڈیٹا بیس( آئی ایم ڈی بی) نے ایک دہائی کے دوران آن لائن سب سے زیادہ دیکھے جانے والے 100 بالی ووڈ اسٹارز کی فہرست جاری کردی۔

فہرست کے مطابق بالی ووڈ کی سو کروڑ کلب کی متعدد فلموں کی ہیروئن دپیکا پڈکون پہلے نمبر پر ہیں۔ انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ دیکھے جانے والے دیگر اسٹارز میں شاہ رخ خان دوسرے اور عالیہ بھٹ تیسرے نمبر پر ہیں۔

آن لائن پرپسندیدہ ستاروں میں عامرخان کا نمبر چھٹا اور سلمان خان کا آٹھواں نمبر ہے۔ فہرست میں پانچویں نمبر پر عرفان خان ہیں اور نویں پر ہریتھک روشن اور دسویں نمبر پر اکشے کمار ہیں۔

دپیکا پڈکون نے فہرست میں نمبر ون آنے پردنیا بھر میں موجود اپنے پرستاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی پسندیدگی کو اپنے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی محبت نے مجھ پر ذمہ داری عائد کردی ہے کہ میں ان کی خوشی کے لیے مزید اچھا کام کروں۔

دپیکا پڈکون نے 2007 میں شاہ رخ خان کی بلاک بسٹر فلم اوم شانتی اوم سے اپنے بالی ووڈ کیرئیر کی شروعات کی تھی اور ان کے کریڈٹ پر کاک ٹیل، یہ جوانی ہے دیوانی اور دیگر فلمیں ہیں۔ دپیکا پڈکون ہالی ووڈ میں وین ڈیزل کے ساتھ فلم ٹرپل ایکس زینڈر کیج میں بھی کام کرچکی ہیں

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button