انٹرٹینمنٹ

عامر خان کے بیٹے جنید کی بالی وڈ ڈیبیو فلم ’مہاراجہ‘ کب ریلیز ہوگی؟

ممبئی: بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بیٹے جنید کی بالی وڈ ڈیبیو فلم ‘مہاراجہ‘ کی ریلیز تاریخ سامنے آگئی ہے۔

بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق جنید خان کی پہلی فلم 14 جون کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی جبکہ اس کا ٹریلر پانچ جون کو جاری ہوگا۔

جنید خان فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کیلئے چار برس سے تیاری کررہے تھے اور اس کی شوٹنگ گزشتہ برس اکتوبر میں مکمل ہوئی۔

فلم ’مہاراجہ‘ کو پروڈکشن ہاؤس یش راج فلمز کے تحت بنایا گیا ہے اور اسے ادیتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا جبکہ سدھارتھ ملہوترا نے ہدایت کاری دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button