انٹرٹینمنٹ

راگا بوائز بینڈ کا 8 برس بعد بھارتی دورہ، درگاہ پیر حاجی علی پر حاضری

لاہور: راگا بوائز بینڈ کو آٹھ برس بعد بھارت کا ویزہ مل گیا اور انہوں نے درگاہ پیر حاجی علی بخاری پر حاضری دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راگا بوائز دو ہفتے کے دورے میں ممبئی اور دہلی میں قیام کریں گے جبکہ ولی حامد علی خان ،انعام علی خان اور نایاب علی خان نے ممبئی میں پیر حاجی علی بخاری کی درگاہ پر حاضری دی۔

راگا بوائز کے مرکزی گلوکار ولی حامد علی خان نے بتایا کہ آٹھ سال کے طویل انتظار کے بعد انہیں بھارت کا ویزہ ملا ہے جس پر وہ بھارتی حکام کے شکرگزار ہیں۔

ولی حامد علی خان نے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ان کا انڈیا آنا جانا لگا رہے گا اور وہ دو ہفتے کے دوران دوستوں کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button