پاکستان
والدین نے بشکیک سے طلبا کو مفت لانے کے حکومتی دعوؤں کو جھوٹا قرار دے دیا
راولپنڈی: بشکیک سے وطن واپس لوٹنے والے طلبا کےو الدین نے حکومت کی جانب سے طلبا کو مفت لانے کی باتوں کو جھوٹا قرار دے دیا۔
کرغزستان سے وطن واپس آنےو الے طلبا کے والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے طلبا کو مفت لانے کے دعوے جھوٹے ہیں۔
والدین نے کہا کہ اپنے بچوں کو لانے کیلیے 92 ہزار روپے سفری خرچ دینے پڑے ہیں، 92 ہزار سفری اخراجات دینے کے بعد پاکستان آنے والی لسٹ میں بچوں کے نام شامل کیے گئے۔
طلبا کے والدین کا کہنا تھا کہ کرغزستان میں پاکستانیوں نے یونیورسٹیاں بنائی ہوئی ہیں۔