انٹر نیشینل

عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت بند کروائے، سعودی عرب

مناما: سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے عالمی برادری سے فلسطینیوں پرجاری اسرائیلی مظالم بند کروانے کا مطالبہ کردیا۔

بحرین میں عرب سربراہ کانفرنس سے خطاب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے موثر اقدامات کرے۔اسرائیل نے جس بہانے سے غزہ کی پٹی پر چڑھائی کی وہ قابل مذمت ہے۔

شہزادہ محمد بن سلمان  کا مزید کہنا تھا کہ سعودی عرب فلسطینی ریاست کے قیام اور اس کی عالمی شناخت کی حمایت کرتا ہے۔ غزہ میں جاری بحران سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کی ہے اور غزہ جنگ روکنے کے لیے عالمی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔سعودی عرب تنازعات کو پرامن طریقے سے حل کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ عالمی برادری فلسطینی بھائیوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت ختم کروائے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button