بزنس

ٹیکس کیسز کا التوا، اٹارنی جنرل آفس کی ایف بی آر کو تجاویز

اسلام آباد: اٹارنی جنرل آفس نے زیر التوا ٹیکس مقدمات کے حوالے سے تجاویز چیئرمین ایف بی آر کو بھجوا دیں۔

اٹارنی جنرل آفس نے خط میں سپریم کورٹ میں زیرسماعت ایک ارب ریونیو سے زائد کے مقدمے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ کیس میں منسٹری آف انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن اور ریونیو ڈویژن نے متضاد جوابات داخل کرائے جس پر عدالت نے ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے کہا جہاں دو وزارتوں کا معاملہ ہو وہاں بذریعہ اٹارنی جنرل آفس جواب داخل کرایا جائے۔

اٹارنی جنرل آفس نے ایف بی آر کو رابطہ کاری کے لیے فوکل پرسن مقرر کرنے کا کہا ہے ۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل کا خط بھی اس کے ساتھ منسلک کیا گیا ہے جس میں کہا گیا کہ ایک جیسی درخواستوں میں مختلف وکلا کی خدمات حاصل کرنے سے رابطہ کاری کا فقدان اور عوامی پیسے کا بھی ضیاع ہوتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button