بزنس

آئی ایم ایف سے 1.1 ارب ڈالر اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں منتقل

کراچی: آئی ایم ایف نے قرض معاہدے کے تحت اسٹیٹ بینک کے اکاؤنٹ میں 1.1 ارب ڈالر منتقل کردیے، اسٹیٹ بینک نے تصدیق کردی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کرلیا اور پاکستان کے لیے 828 ملین ایس ڈی آر کی رقم منظور کرلی۔

اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے اپنے اکاؤنٹ میں 828 ملین ایس ڈی آریا تقریباً 1.1 ارب ڈالرموصول ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں : آئی ایم ایف نے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی

آئی ایم ایف سے موصول ہونے والے فنڈز 3 مئی 2024ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے زر مبادلہ ذخائر میں یہ رقم ظاہر ہوگی۔

اسی سے متعلق : پاکستان کو کمزور طبقے کو ریلیف فراہم کرتے ہوئے مالی اہداف پر عمل کرنا ہوگا، آئی ایم ایف

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button