انٹرٹینمنٹ

موتی محل تھیٹر میں اسٹیج اداکارہ عائشہ صدف پر تشدد اور فائرنگ

راولپنڈی: اسٹیج اداکارہ عائشہ صدف عرف کرینہ جان نے دعویٰ کیا ہے کہ موتی محل تھیٹر میں ان پر تشدد اور فائرنگ ہوئی ہے جس میں وہ محفوظ رہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ نے ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا ہے اور الزام لگایا ہے کہ ان پر حملہ سردار تحسین نامی شخص کی طرف سے کیا گیا۔

اداکارہ کے مطابق ملزم سردار تحسین نے پہلے ان کی ٹیم کے سامنے ان پر تشدد کیا پھر ان پر فائرنگ کی۔

عائشہ صدف کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب  اور آئی جی پنجاب ان کی مدد کریں اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔

دوسری جانب تھانہ وارث خان پولیس نے ملزم سردار تحسین کیخلاف مقدمہ درج کر لیا جبکہ ملزم کی گرفتاری اب تک عمل میں نہ لائی جاسکی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button