انٹرٹینمنٹ

اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف کا نئی فلم کی کامیابی کیلئے حب الوطنی کا سہارا

ممبئی: بالی وڈ اسٹار اکشے کمار اور ٹائیگر شیروف نے اپنی نئی فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی کامیابی کیلئے حب الوطنی کا سہارا لے لیا۔

سوشل میڈیا پر فنکاروں کی طرف سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں اکشے اور ٹائیگر انڈین جھنڈے کو ایک ساحل پر لے کر بھاگ رہے ہیں۔

نئی فلم کا 1998 کی بلاک بسٹر فلم ’بڑے میاں چھوٹے میاں‘ کی کہانی سے کوئی تعلق نہیں ہے جس میں امیتابھ بچن اور گووندا نے مرکزی کردار نبھائے تھے۔

پرتھوی راج سکومران فلم میں ولن کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ اطلاعات کے مطابق سوناکشی سنہا بھی فلم کا حصہ ہیں لیکن یہ بات کنفرم نہیں ہے۔

فلم ڈائریکٹر علی عباس ظفر کی نئی پیشکش کا مداحوں کو شدت سے انتظار ہے اور یہ رواں برس اپریل میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button