انٹرٹینمنٹ

مدیحہ رضوی نے 2023 میں ہی دوسری شادی کرلی تھی؟ پوسٹ وائرل

ممبئی: پاکستانی اداکارہ مدیحہ رضوی کی دوسری شادی کے اعلان کے بعد اہم انکشاف سامنے آیا ہے۔

اداکارہ مدیحہ رضوی اپنی دوسری شادی کے اعلان کے بعد خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، اُنہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی شادی کا اعلان کیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ مدیحہ رضوی نے اہلخانہ، قریبی رشتہ داروں اور چند دوستوں کی موجودگی میں 20 اپریل کو جنید علی پرویز نامی شخص سے دوسری شادی کی۔

کراچی سے تعلق رکھنے والے جنید علی پرویز پیشہ ورانہ طور پر انگریزی زبان کے شاعر/مصنف ہیں، انہیں عام طور پر ‘جے پی’ کے نام سے جانا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ مدیحہ رضوی نے دوسری شادی کرلی

جنید علی پرویز سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں جہاں وہ خوبصورت تصاویر کے ساتھ اپنی تحریریں بھی شیئر کرتے رہتے ہیں، اُنہوں نے گزشتہ روز اپنی اور مدیحہ رضوی کی شادی کی خوبصورت ویڈیو بھی اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ کی تھی جس میں اُنہوں نے اداکارہ سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی شادی پر اللہ کا شُکر بھی ادا کیا۔

اگر جنید علی پرویز کی چند پُرانی انسٹاگرام پوسٹس کی جانب نظر دوڑائی جائے تو وہ اس جوڑے کی شادی کی تاریخ کی طرف اشارہ دے رہی ہیں، پوسٹس کے مطابق مدیحہ رضوی اور جنید علی پرویز کی شادی دسمبر 2023 میں ہوئی تھی۔

جنید علی پرویز نے دسمبر 2023 میں اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر مدیحہ رضوی کے نام جو پوسٹس شیئر کی ہیں اُن میں اُنہوں نے اداکارہ کو اہلیہ کہہ کر پکارا ہے اور اداکارہ کے نام جو شاعری لکھی گئی ہے وہ بھی اسی بات کی طرف اشارہ دے رہی ہے کہ دونوں نے دسمبر 2023 میں ہی شادی کرلی تھی اور اب تک شادی کو خفیہ رکھا تھا۔

واضح رہے کہ مدیحہ رضوی کی پہلی شادی اداکار حسن نعمان سے ہوئی تھی اور نومبر 2022 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی، اداکارہ کے ہاں پہلی شادی کے بعد دو بیٹیوں کی پیدائش ہوئی تھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button