کھیل

ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپکے سامنے ہے! سلمان بٹ کا طنز

اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر و سابق کپتان سلمان بٹ نے بھی نیوزی لینڈ کی سی ٹیم کیخلاف شکست پر لب کشائی کردی۔

ایک پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر سلمان بٹ نے کہا کہ “لوگ پوچھ رہے تھے کہ پاکستان نے ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو واپس کیوں لایا گیا؟ جواب آپ کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریٹائرڈ کھلاڑی اب بھی ہماری موجودہ ٹیم کے پلئیرز سے بہت بہتر ہیں اور انکے پاس تجربہ بھی ہے۔

 

مزید پڑھیں: کیویز سے اَپ سیٹ شکست؛ رمیز راجا بھی بول اٹھے

کیویز کی سی ٹیم کیخلاف تیسرے ٹی20 میچ میں شکست پر قومی ٹیم کو شدید تنقید کا سامنا ہے، اس میچ میں طویل عرصے بعد واپسی کرنے والے محمد عامر اور عماد وسیم کو آرام کروایا گیا تھا جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان انجری کا شکار ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیں: ’’بابراعظم کو قیادت سے ہٹانے اور پھر دوبارہ لانے کا فیصلہ بھی آئیڈیل نہیں‘‘

واضح رہے کہ سیریز کا چوتھا میچ 24 اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز 1-1 سے برابر ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button