انٹرٹینمنٹ

ملالہ یوسفزئی برطانوی ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی، خبر زیرِ گردش

برطانیہ: نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی سے متعلق یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وہ جلد ریلیز ہونے والی برطانوی میوزیکل ویب سیریز میں جلوہ گر ہوں گی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق برطانوی نژاد بھارتی لکھاری و خواتین کے حقوق کی رہنما میرا سیال اور ملالہ یوسفزئی برطانوی میوزیکل ویب سیریز ‘وی آر لیڈی پارٹس’ میں مختصر کرداروں میں دکھائی دیں گی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس ویب سیریز میں ملالہ یوسفزئی اور میرا سیال کی جدوجہد کو دکھایا جائے گا کہ ان دونوں خواتین نے کِن کِن مشکلات کا سامنا کرکے عالمی سطح پر اعلیٰ مقام حاصل کیا۔

اس ویب سیریز کی کہانی ملسمان نوجوان لڑکیوں کی جدوجہد کے گِرد گھومتی ہے، یہ تمام لڑکیاں برطانیہ کی رہائشی ہوتی ییں جو متعدد مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنے کے بعد موسیقی کی دُنیا میں اپنا نام بنانے میں کامیاب ہوجاتی ہیں۔

پاکستانی نژاد ندا منظور کی ہدایتکاری میں بننے والی اس ویب سیریز کی کہانی ندا منظور سمیت متعدد لکھاریوں نے لکھی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ برطانوی میوزیکل ویب سیریز ‘وی آر لیڈی پارٹس’ کا دوسرا سیزن رواں سال 30 مئی کو ریلیز کیا جائے گا لیکن ابھی تک اس سیریز کی ٹیم نے ملالہ یوسفزئی اور میرا سیال کے سیریز میں جلوہ گر ہونے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ میوزیکل ویب سیریز ‘وی آر لیڈی پارٹس’ کا پہلا سیزن سال 2021 میں ریلیز ہوا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button