پاکستان اور نیوزی لینڈ کا پہلا ٹی20 بارش کی نذر ہوگیا
راولپنڈی: پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی20 میچ بارش کی نذر ہوگیا۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں بارش کے باعث میچ مقررہ وقت 7:30 کے بجائے 10 بجکر 17 منٹ پر شروع ہوا جو صرف دو گیندوں بعد ہی منسوخ کردیا گیا، بارش کے باعث میچ کو پانچ، پانچ اوورز تک محدود کردیا گیا تھا۔
اس سے قبل میچ کا ٹاس بھی آدھا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہوا، نیوزی لینڈ کے کپتان مائیکل بریسویل نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم رابنسن اور ٹم سیفرڈ نے اننگز کا آغاز کیا، ٹم رابنس میچ کی دوسری گیند پر 2 کے مجموعی اسکور پر بغیر کوئی رن بنائے شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم سوشل میڈیا پر شاہین سے اختلافات کی خبروں پر “حیران”
اس کے بعد مہمان کپتان مارک چیمپمین آئے لیکن بارش نے پھر انٹری ڈالی اور میچ منسوخ کردیا گیا۔ اس میچ میں پاکستان کی طرف سے تین کھلاڑیوں عثمان خان، ابرار احمد اور عرفان خان نیازی نے ڈیبیو کیا۔
جمعہ 19 آپریل کا دن پاکستان ٹیم کے لیے آرام کا دن ہوگا جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم آپشنل ٹرینگ ڈے ہوگا سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 20 اپریل کو کھیلا جائے گا۔
مزید پڑھیں: پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
دونوں ٹیموں کے مابین 5 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی تین میچز کی میزبانی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کرے گا جبکہ دو میچز لاہور میں شیڈول ہیں۔
پاکستان اسکواڈ:
بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، محمد رضوان، عثمان خان، افتخار احمد، محمد عرفان خان، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عامر، ابرار احمد
نیوزی لینڈ اسکواڈ:
مائیکل بریسویل (کپتان)، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، جیکب ڈفی، ڈین فاکس کرافٹ، بین لِسٹر، جیمز نیشام، ٹم رابنسن، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، ایش سودھی