انٹر نیشینل

اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت؛ امریکا ووٹنگ رکوانے کیلیے سرگرم

جنیوا: اقوام متحدہ میں بطور مستقل رکن ملک شمولیت کے لیے ہونے والی ووٹنگ سے  فلسطین کو امریکا مختلف حیلے بہانوں سے دستبردار کرانے کی کوشش کر رہا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطینی صدر محمود عباس کو امریکا کی جانب سے رکنیت کی درخواست سے دستبردار ہونے کے لیے دباؤ کا سامنا ہے۔

تاہم فلسطینی صدر محمود عباس نے امریکی دباؤ کو مسترد کردیا جس کے باعث آج مکنہ طور پر سلامتی کونسل میں اس مسودۂ قرارداد پر رائے شماری ہوگی۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق کسی بھی ملک کو اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت کے لیے سلامتی کونسل کے 9 ارکان کی حمایت درکار ہوتی ہے جب کہ فلسطین کو 8 ارکان کی حمایت حاصل ہے جن میں روس، چین اور الجزائر شامل ہیں۔

اسرائیل فلسطین کی اقوام متحدہ کی مستقل رکنیت پر ہونے والی ووٹنگ کو رکوانے کے لیے سرگرم ہوگیا۔ امریکا بھی قرارداد کو ویٹو کرنے کے داغ سے اپنے دامن کو بچانے کے لیے قرارداد پر ووٹنگ کو ہی منسوخ یا ملتوی کرانا چاہتا ہے۔

امریکا اور اسرائیل متواتر فرانس، سوئٹزرلینڈ، جاپان، جنوبی کوریا اور ایکواڈور پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ قرارداد کے خلاف ووٹ دیں یا ووٹنگ میں حصہ نہ لیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سلامتی کونسل میں غزہ پر بمباری کرنے والے اسرائیل کی مذمت کرنے کی پیش کی گئی قراردادوں کو بھی امریکا نے ویٹو کردیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button