کھیل

لنکن ویمنز ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی

سری لنکن ویمنز ٹیم نے جنوبی افریقا کیخلاف انٹرنیشنل میچ میں تاریخ رقم کردی۔

چماری اتھاپتھو کی کپتانی میں آئی لینڈرز کی ٹیم نے ون ڈے انٹرنیشنلز میں 300 سے زائد کا ہدف عبور کرکے پہلی ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

جنوبی افریقن ویمن ٹیم کے خلاف تیسرے ون ڈے میں سری لنکا نے 302 کا ہدف 33 گیند قبل حاصل کرلیا، جنوبی افریقا کے 301 کے جواب میں سری لنکا ویمن نے 4 وکٹ پر 305 رنز اسکور کیے۔

سری لنکن ٹیم کی جانب سے بنایا گیا اسکور ویمن ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے بڑا کامیاب رن چیز ہے۔

میچ میں سری لنکن کپتان چماری اتھاپتھو نے 139 گیندوں پر 26 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے ناقابل شکست 195 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو فتحیاب کروایا۔

چماری اتھاپتھو کا اسکور ویمن ون ڈے میں دوسری اننگز کا سب سے بڑا اسکور اور مجموعی طور پر ویمن ون ڈے کرکٹ کا تیسرا سب سے بڑا انفرادی اسکور بھی اپنے نام کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button