’’میرا بیٹا بھی اگر فکسنگ میں ملوث ہوتا تو تو اسے عاق کردیتا‘‘
سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا نے ایک مرتبہ پھر محمد عامر کی پاکستانی ٹیم میں واپسی پر ناراضگی کا اظہار کردیا۔
مقامی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں سابق کرکٹر و کمنٹیٹر رمیز راجا نے کہا کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ کرکٹر محمد عامر کو پاکستان سے کھیلنے کی اجازت نہیں ملنی چاہیے تھی۔
انہوں نے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف میچ فکس کرکے پاکستان کو بدنام کیا، لارڈز میں کمنٹری کے دوران فینز اور دیگر لوگوں نے مجھ سے نفرت کی کیونکہ ہم فکسنگ ملوث لوگوں کو بےنقاب کررہے تھے۔ اس کے بعد میڈیا میں جتنا ہمارے ساتھ برا سلوک ہوا اسکو کبھی نہیں بھول سکتا ہے۔
مزید پڑھیں: عماد وسیم کے بعد محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لے لیرمیز راجا نے کہا کہ کوئی بھی کرکٹر اگر ایسے کاموں میں ملوث ہوتا ہے تو اسکا کیرئیر ختم ہوجاتا ہے، اس سے ہمدردی ضرور ہوتی ہے لیکن میری کتاب میں ملک کو بدنام کرنے کی کوئی معافی نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل؛ میانک یادیو کے بالنگ ایکشن کو عامر کا عکس قرار دیا جانے لگا
سابق کرکٹر نے کہا کہ اگر میرا بھی خدانخواستہ فکسنگ میں ملوث ہوتا تو میں اسے عاق کردیتا۔