بزنس

پاکستان کی چین سے دو ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست

اسلام آباد: پاکستان نے چین سے دو ارب ڈالر کا قرض رول اوور کرنے کی درخواست کردی، نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے چین کے وزیراعظم لی کی چیانگ کو خط لکھ دیا۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں پاکستان نے چین سے ایک سال کے لیے قرض موٴخر کرنے کی درخواست کی ہے اور چین کی جانب سے دو ارب ڈالر کا قرض ایک سال کیلئے جلد رول اوور ہونے کا امکان ہے۔

چین کی جانب سے 2 ارب ڈالر قرض کے لیے 23 مارچ 2024ء کو ڈپازٹ ٹائم مکمل ہو جائے گا۔ دو ارب ڈالر کا ڈپازٹ جلد رول اوور کرانے کیلئے وزارت خزانہ اور چینی حکام کے درمیان رابطے بھی ہوئے ہیں۔

 

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق نگران وزیراعظم نے مالیاتی تعاون پر چین کا شکریہ بھی ادا کیا اور کہا کہ چین کی جانب سے مشکل معاشی صورتحال میں حکومت پاکستان کو قرضہ ادا کیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ چین نے مجموعی طور پر پاکستان کو 4 ارب ڈالر کا قرض سیف ڈپازٹ کے طور پر دے رکھا ہے، چین سے 4 ارب ڈالر قرض ملنے سے پاکستان پر بیرونی ادائیگیوں کا بوجھ کم ہوا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل متحدہ عرب امارات نے بھی پاکستان کے لیے 2 ارب ڈالر کا قرض رول اوور کیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button