انٹرٹینمنٹ

مداح نے ملاقات کے وقت ماہرہ خان کا ہاتھ پکڑ لیا، ویڈیو وائرل

کراچی: پاکستان کی صفِ اول اداکارہ ماہرہ خان کی مداحوں سے ملاقات کی جذباتی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

حال ہی میں ماہرہ خان نے کراچی کے ایک شاپنگ مال میں اپنے مداحوں سے ملاقات کی تھی جہاں وہ نوجوان مداحوں سے گلے ملیں اور اُن کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک خاتون مداح ماہرہ خان کو دیکھ کر رونے لگیں، مداح کو روتا دیکھ کر اداکارہ نے اُنہیں گلے لگایا اور پھر مداح کو آٹوگراف بھی دیا۔

اسی طرح ایک ویڈیو میں نوعُمر مداح ماہرہ خان کو اپنے سامنے دیکھ کر جذباتی ہوگیا، اداکارہ نے گلے لگاکر مداح کے ساتھ سیلفی بھی بنوائی۔

اس ایونٹ کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے جس میں ایک نوجوان مداح ماہرہ خان کو دیکھ کر اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکا۔

مداح نے ماہرہ خان کا ہاتھ پکڑ کر کہا کہ میں آپ کا بہت بڑا مداح ہوں، مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں آپ سے ملاقات کررہا ہوں۔

ماہرہ خان سے ملاقات کرنے والے نوجوان لڑکے نے مزید کہا کہ میں آپ کو اپنے سامنے دیکھ کر سانس نہیں لے پار رہا ہوں۔

اداکارہ نے اپنے جذباتی مداح کو گلے سے لگایا اور پھر وہاں موجود دیگر لوگوں سے کہا کہ وہ مداح کو پانی پلائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button