کھیل

ٹی20 ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کِٹ کی رونمائی

لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی نئی جرسی کی رونمائی کر دی گئی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر ’میٹرکس جرسی‘ کی رونمائی کی گئی جس کے ڈیزائن میں وہ جذبہ نمایاں ہے جو کرکٹ سے محبت کرنے والے ہر پاکستانی کے اندر گونجتا ہے۔

پی سی بی نے نئی جرسی میں قومی کرکٹرز کی تصاویر بھی جاری کردی ہیں۔

میٹرکس جرسی کو پاکستان کرکٹ بورڈ کی آفیشل آن لائن اسٹور  سے آرڈر پر حاصل کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی اسکواڈ کا اعلان ہوگیا

یہ جرسی پہن کر شائقین پاکستانی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرسکتے ہیں جو آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2024 میں ہماری شاندار روایات دکھانے کے لیے تیار ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button