کھیل

پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنایا جائے گا

لاہور: پی ایس ایل کو مزید مسابقتی بنایا جائے گا جب کہ مقابلے کی فضا بڑھانے کیلیے مختلف تجاویز پر غور شروع ہوگیا۔

پاکستان سپر لیگ اپنی مسابقت اور کانٹے دار مقابلوں کی وجہ سے شہرت رکھتی اور اسی وجہ سے اس کا شمار دنیا کی بہترین ٹی 20 لیگز میں ہوتا ہے، اب اس کو مزید مسابقتی  بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پی ایس ایل میں مقابلے کی فضا بڑھانے کیلیے مشورے ہونے لگے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑے کھلاڑیوں کو کیسے پی ایس ایل کھلایا جائے! پی سی بی نے منصوبہ بنالیا

10ویں ایڈیشن کی پلاننگ کیلیے ہونے والے گورننگ کونسل کے اجلاس میں پلیئنگ کنڈیشنز میں تبدیلی کی تجاویز پر غور کیا گیا، ان میں سے ایک یہ ہے کہ ٹاس کے موقع پر دونوں ٹیمیں ایک کے بجائے پلیئنگ الیون کی 2،2 شیٹس فراہم کریں، ٹاس کے بعد ان میں سے کسی کو منتخب کرنے کا اختیار ہو، اس اقدام سے ٹاس ہارنے والی ٹیم کو کنڈیشنز کے مطابق بہتر الیون کے ساتھ میدان میں اترنے کا موقع ملے گا۔

ذرائع کے مطابق بگ بیش لیگ میں متعارف کروانے جانے والی پاور سرج پالیسی اپنانے پر بھی غور کیا گیا ہے، اس کے تحت ٹیمیں 11ویں سے 20ویں اوور تک کوئی سے 2اوورز میں پاور پلے لے سکیں گی، ابتدائی پاوور پلے 6کے بجائے 4اوور کا ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button