انٹر نیشینل

بھارت؛ ٹارچ کی روشنی میں آپریشن کے دوران حاملہ خاتون اور نومولود ہلاک

ممبئی : بھارتی ریاست مہاراشٹر کے سرکاری اسپتال میں بجلی منقطع ہونے کے باعث زچگی کا آپریشن موبائل ٹارچ کی روشنی میں مکمل کیا گیا تاہم یہ کامیاب نہیں ہوسکا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے میونسپلٹی اسپتال میں 26 سالہ خاتون اور نومولود کی ہلاکت پر اہل خانہ نے اسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے خلاف احتجاج کیا اور توڑ پھوڑ کی۔

خاتون کی شناخت سیدون بی بی زوجہ زوجہ خسروالدین انصاری کے نام سے ہوئی جن کی شادی ایک سال قبل ہی ہوئی تھی۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ زچگی کے آپریشن کے دوران بجلی چلی گئی اور 3 گھنٹے بعد بھی جنریٹر نہیں چلا۔ یہ غفلت کی بدترین مثال ہے جس نے دو انسانوں کی جان لے لی۔

اہل خانہ کا مزید کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے زچگی کا آپریشن موبائل ٹارچ کی روشنی میں کیا جس کی وجہ سے زچہ اور بچہ کی موت واقع ہوگئی۔

احتجاجی مظاہرے پر میونسپلٹی کے محکمہ صحت نے واقعے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button