کھیل

ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی

سابق انگلش کپتان اور کمنٹیٹر مائیکل وان ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں سے متعلق اہم پیشگوئی کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق کرکٹر و کمنٹیٹر مائیکل وان نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں اپنی ٹاپ فور ٹیموں کا ذکر کرتے ہوئے میزبان ویسٹ انڈیز، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کو سیمی فائنل کھیلنے کا مضبوط دعویدار قرار دیدیا۔

انہوں نے پیشگوئی کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں رواں ٹی20 ورلڈکپ ایڈیشن میں سیمی فائنل کی ریس سے باہر ہوجائیں گی۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ؛ پاکستان کا 15 رکنی اسکواڈ کیا ہو؟ ہرشا بھوگلے نے بتادیا

قبل ازیں گزشتہ روز بھارتی بورڈ نے میگا ایونٹ کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، جس میں روہت شرما کو بھارتی ٹیم کی کپتانی کی کمان سونپی گئی تھی جبکہ ہاردک پانڈیا کو نائب کپتان مقرر کیا تھا۔

بھارت کا ٹی20 ورلڈکپ اسکواڈ؛

کپتان روہت شرما، ویرات کوہلی، یشسوی جیسوال، سوریا کمار یادیو، رشبھ پنت، سنجو سیمسن، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے، رویندرا جڈیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، یوزوندرا چہل، ارشدیپ سنگھ ، جسپریت بمراہ اور محمد سراج شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ؛ قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تاحال ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ کا اعلان نہیں کیا ہے البتہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیخلاف سیریز کیلئے گرین شرٹس کے اسکواڈ کا اعلان کل (جمعرات) ہوگا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button