کھیل

دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ، اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع

لاہور: دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان جلد متوقع ہے جب کہ ممکنہ کھلاڑیوں پر سلیکٹرز کا غور جاری ہے۔

جون میں ہونے والے آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ کیلیے 15رکنی اسکواڈز جمع کروانے کی آخری تاریخ یکم مئی ہے،اس کے بعد 25تاریخ تک بغیر کوئی وجہ بتائے تبدیلیاں کرنے کا موقع ہوگا،مختلف ملکوں کی جانب سے اسکواڈز کے اعلان کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، پاکستانی سلیکٹرز بھی سر جوڑ کر بیٹھ گئے۔

نیوزی لینڈ سے ہوم ٹی20سیریز میں نوآموز مہمان کرکٹرز کیخلاف میچز میں گرین شرٹس کی کارکردگی میں تسلسل نہیں رہا،فٹنس مسائل خاص طور پر محمد رضوان کی انجری سے کمبی نیشن متاثر ہوا،بعض اہم پوزیشنز پر خلا پْرکرنے کیلیے لائے جانے والے نوجوان کرکٹرز بھی صلاحیتوں سے انصاف نہیں کرپائے،چند سینئرز بھرپور فارم کا مظاہرہ نہیں کرپائے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے قومی ٹیم کے کوچز کا باقاعدہ اعلان کردیا

آئی پی ایل میں مصروفیات کی وجہ سے وائٹ بال کوچ گیری کرسٹن نے ابھی ٹیم کو جوائن نہیں کیا، اس صورتحال میں بہتر کمبی نیشن بنانا آسان نہیں ہوگا،پاکستان ٹیم کو آئرلینڈ میں 3اور انگلینڈ میں 4ٹی20میچز کھیلنا ہیں،ان ٹورز کیلیے ورلڈکپ کے ممکنہ اسکواڈ میں شامل کرکٹرز کا ہی انتخاب کیا جائے گا۔

یہ بھی ممکن ہے کہ ابتدائی طور پر 18کھلاڑیوں کو منتخب کرتے ہوئے بعد ازاں 3کو ریزروز میں رکھ لیا جائے، پاکستان ٹیم کی آئرلینڈ روانگی7مئی کو ہوگی، اس سے قبل مختصر ٹریننگ کیمپ بھی لگانے کا امکان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button