پاکستان

ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا

لاہور: فیصل آباد سے کراچی جانے والی ملت ایکسپریس کی اے سی کوچ کی چاروں ساکٹس سے تانبے کی تاریں کاٹ کر چوری کرنے والے ملزم کو کیرج اسٹاف نے تار اور اوزاروں سمیت رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔

پولیس کانسٹیبلز کے پاس ہتھکڑی نہ ہونے کے باعث ملزم کے ہاتھ بھی آر ٹی ایل اسٹاف کو رسی سے باندھنے پڑے۔

دوسری واردات میں کیرج کلینر راولپنڈی ریل کار سے میٹل ڈسٹ بن اور دیگر مٹیریل لے جاتا پکڑا گیا۔

 

سابق ڈی آئی جی آپریشن شہزاد اکبر نے کوچز سے تانبے کی تاروں کی چوری روکنے کے لیے تمام ایس پیز کو چار برس قبل تحریری احکامات جاری کیے تھے۔

سی ای او ریلوے عامر بلوچ کا کہنا تھا کہ مٹیریل چوری روک تھام کے لیے مانیٹرنگ سخت کریں گے، غفلت کے مرتکب پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button