بزنس

روس کا پاکستان پر چاول کی درآمد پر پابندی لگانے کا انتباہ

سلام آباد / ماسکو: روس نے پاکستان پر چاول کی درآمد پر پابندی لگانے کا انتباہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق روس کی فیڈرل سروس فار ویٹرنری اینڈ فائٹو سینیٹری سرویلنس (ایف ایس وی پی ایس) نے پاکستان سے درآمد شدہ چاول کی کھیپ پر بین الاقوامی اور روسی فائیٹو سینیٹری ضروریات کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا۔

نوٹیفکیشن میں چاول کی کھیپ میں ایک کیڑے میگاسیلیا اسکالرس (لو) کی موجودگی کی نشاندہی کی گئی ہے اور پاکستانی سفارت خانے کے تجارتی نمائندے سے اس معاملے کی فوری تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button