کھیل

کوچز کی تلاش؛ پی سی بی نے اشتہار دیدیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کوچز کی تلاش کیلئے باقاعدہ اشتہار دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بورڈ نے پہلی بار ریڈ اور وائٹ بال کرکٹ کیلئے الگ الگ کوچز سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، پاکستانی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کے خواہشمندوں کیلئے انٹرنیشنل، ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ کی ٹیموں کے ساتھ کام کرنےکا 5 سال کا تجربہ ضروری ہوگا۔

پی سی بی نے لیول ٹو کوچنگ کورس کی ڈیمانڈ کی گئی ہے تاہم ساتھ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ لیول تھری یا اس سے زیادہ کوچنگ کورسز کرنے والے کو ترجیح دی جاسکتی ہے جبکہ کرکٹرز کو سکھانے، انگلش بولنے اور لکھنے کی خوبی بھی ہونا ضروری ہے

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کی کوچنگ؛ جیسن گلیسپی نے اہم فیصلہ کرلیا

پی سی بی کے اس اشتہار کے مطابق درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اپریل رکھی گئی ہے، اس میں پاکستانی اور غیر ملکی کوچز دونوں اپنی درخواستیں جمع کرانے کے اہل ہیں۔

مزید پڑھیں: قومی ٹیم کی کوچنگ؛ گیری کرسٹن، لیوک رونچی نے وقت مانگ لیا

ماضی میں بھی یہ روایت رہی ہےکہ پی سی بی نے جن کوچز کو رکھنا ہوتا ہے، ان سے معاملات طے کرکے پھر پی سی بی رولز کو فالو کرنے کے لیے ان منتخب کوچز کی سکلز کے مطابق اشتہار دیاجاتا ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button