انٹرٹینمنٹ

تاپسی پنوں نے شادی کے بعد انسٹاگرام پر نئی تصاویر جاری کردیں

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنوں نے شادی کے بعد انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کردیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق تاپسی پنوں نے اپنی بوائے فرینڈ میتھیاس سے شادی کرلی ہے جبکہ اداکارہ کی طرف سے اس کا حتمی اعلان باقی ہے۔

انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کی جس میں انہوں نے ساڑھی اور سیاہ اوورکوٹ پہنا ہوا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ وہ امید کرتی ہیں کہ ساڑھی کے ساتھ ان کا رومانس کبھی ختم نہیں ہوگا۔تاپسی پنوں کی پوسٹ میں جہاں لوگ ان کی تعریف کررہے ہیں وہاں مداح ان کو شادی کی مبارکباد بھی دے رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button