کھیل

دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ ایک مرتبہ پھر بابر، رضوان کو کسی فرنچائز نے نہیں لیا

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم، وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان ایک مرتبہ پھر دی ہنڈریڈ لیگ میں کسی فرنچائز نے اپنی ٹیم کا حصہ نہیں بنایا۔

برطانوی لیگ دی ہنڈریڈ کے ڈرافٹ میں 8 ٹیموں کے فرنچائزرز نے 32 کھلاڑیوں کو منتخب کیا، جس میں ملکی اور غیر ملکی کرکٹرز شامل تھے۔

گزشتہ روز آخری لمحات میں ڈرافٹ میں اپنے ناموں کا اندارج کروانے والے بابراعظم، محمد رضوان کو ایک مرتبہ پھر کوئی خریدار نہیں ملا جبکہ شاہین کو ویلش فائر نے ایک لاکھ یورو (یعنی 3 کروڑ 1 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں اپنے اسکواڈ کا حصہ بنایا۔

مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ بابر، رضوان، شاہین نے بھی رجسٹریشن کروالیسال 2023 میں بھی حارث رؤف اور شاہین نے اسی فرنچائز کی نمائندگی کی تھی، رواں برس ویلش فائر کی ٹیم نے حارث کو ریٹین کیا تھا جبکہ شاہین کو ڈرافٹ سے منتخب کیا، اسی طرح اسامہ میر مانچسٹر اوریجنل کی نمائندگی کریں گے۔پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو ٹائٹل جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے عماد وسیم کو ایک لاکھ پاؤنڈز (یعنی 3 کروڑ 53 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) میں ٹرینٹ راکٹس اپنی ٹیم کا حصہ بنایا جبکہ نسیم شاہ کو برمنگھم فینکس ایک لاکھ 25 ہزار یورو (یعنی 3 کروڑ 77 لاکھ پاکستان روپے سے زائد) میں خریدا۔

مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ لیگ؛ پلئیرز ڈرافٹ میں 65 پاکستانی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن

دیگر نامور کرکٹرز میں پی ایس ایل کا ٹائٹل جتوانے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کپتان شاداب خان، افتخار احمد، حسن علی اور سابق فاسٹ بولر محمد عامر کو کسی بھی فرنچائز نے منتخب نہیں کیا۔

اسی طرح بین الاقوامی کرکٹرز کے بڑے ناموں میں جیسن رائے، ڈیوڈ وارنر، ٹم ڈیوڈ، اور شکیب الحسن کو بھی کسی فرنچائز نے اپنے اسکواڈ میں جگہ نہیں دی۔

مزید پڑھیں: دی ہنڈریڈ ڈرافٹ؛ شاہین، حارث پِک، فرنچائزز کی بابراعظم میں عدم دلچسپی

قبل ازیں برطانوی ٹی20 لیگ ڈی ہنڈریڈ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے پلئیرز ڈرافٹ میں 68 پاکستانی کھلاڑیوں نے رجسٹریشن کروائی تھی۔

واضح رہے کہ دی ہنڈریڈ کا چوتھا ایڈیشن جولائی میں شروع ہوگا، چوتھے ایڈیشن میں مینز اور ویمنز کی 8-8 ٹیمیں حصہ لیں گی، ایونٹ کا پہلا میچ 23 جولائی کو لارڈز کے کرکٹ گراؤنڈ میں برمنگھم فینیکس اور اوول انوینسیبلز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button