کھیل

آفریدی، یوراج ایک بار پھر ایکشن میں دیکھائی دیں گے! مگر کہاں؟

سابق کرکٹر شاہد آفریدی، یوراج سنگھ، کرس گیل اور کیون پیٹرسن جیسے نامور کرکٹر ایک مرتبہ پھر سنسنی خیز میچز میں اپنی ٹیموں کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔

4 جولائی 2024 سے برطانیہ کے شہر ایجبسٹن میں ورلڈ چیمپئین شپ آف لیجنڈز کا پہلا مقابلہ انگلینڈ اور بھارت کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا مقابلہ پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین شیڈول ہے۔

ٹورنامنٹ میں پاک بھارت روایتی حریفوں کا مقابلہ 6 جولائی کو طے ہے، اس میچ میں بھارت اور پاکستان کے سابق کرکٹر ایکشن میں دیکھائی دیں گے۔
ایونٹ کا سیمی فائنلز 12 جولائی کو طے ہیں جبکہ ٹورنامںٹ کا فائنل 13 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

مزید پڑھیں: شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نے لیجنڈز لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

قبل ازیں گزشتہ برس قطر میں کھیلے گئے لیجنڈز لیگ کے فائنل میں شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نے ورلڈ جائنٹس کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

واضح رہے کہ شاہد آفریدی کی ایشیا الیون نے ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 6 میچز کھیلے، 2 مقابلوں میں شکست جبکہ 4 میں فتوحات سمیٹیں۔

ٹورنامنٹ کا شیڈول:

3 جولائی: انگلینڈ بمقابلہ بھارت، پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

4 جولائی: جنوبی افریقا بمقابلہ انگلینڈ، پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز

5 جولائی: آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقا، بھارت بمقابلہ ویسٹ انڈیز

6 جولائی: انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا، بھارت بمقابلہ پاکستان

7 جولائی: جنوبی افریقا بمقابلہ ویسٹ انڈیز، انگلینڈ بمقابلہ پاکستان

8 جولائی بھارت بمقابلہ آسٹریلیا

9 جولائی: ویسٹ انڈیز بمقابلہ انگلینڈ، جنوبی افریقا بمقابلہ پاکستان

10 جولائی: ویسٹ انڈیز بمقابلہ آسٹریلیا، بھارت بمقابلہ جنوبی افریقا

12 جولائی: پہلا و دوسرا سیمی فائنل

13 جولائی ایونٹ کا فائنل

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button