انٹرٹینمنٹ

شکیب کی بہن کا نام جوئے کی ایپ کے حوالے سے تحقیقات میں شامل

ڈھاکا: بنگلہ دیشی سینئر کرکٹر شکیب الحسن کی بہن جنت الحسن کا نام جوئے کی ایپ کے حوالے سے تحقیقات میں سامنے آگیا۔

بھارت کا انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ایک مشکوک ایپ کی تحقیقات کررہا ہے، جس کے ایک پارٹنر سورج چوکھانی نے بنگلہ دیش میں آن لائن کرکٹ پلیٹ فورم میں بھی سرمایہ کاری کر رکھی ہے، جس میں شکیب کی بہن جنت ان کی پارٹنر ہیں، اس معاملے میں تحقیقات جاری ہیں۔یہ بھی پڑھیں: شکیب الیکشن جیتنے کے 24 گھنٹے بعد کرکٹ میدان میں لوٹ آئے

بہن کا نام جوئے کی ایپ کے حوالے سے سامنے آنا خود شکیب کی شہرت کیلیے بھی نقصان دہ ہے، وہ 2019 میں اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر ایک برس پابندی کی سزا بھگت چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button