بزنس

سرکاری نرخ نامے کی دھجیاں، گائے اور بچھیا کے گوشت کی قیمت میں اضافہ

کراچی: رمضان کی آمد کے ساتھ ہی قصابوں نے گائے اوربچھیا کے گوشت کی قیمت میں اضافہ کردیا۔

سرکاری نرخ نامہ کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے شہر بھر میں گائے بچھیا کا گوشت سرکاری نرخ سے 200سے 300روپے کلو زائد قیمت پر فروخت کیا جارہا ہے، شہر بھر میں  بیمار جانوروں کو دکانوں پر ہی غیرقانونی طور پر ذبح کرکے فروخت کیا جارہا ہے جبکہ پریشر والے گوشت کی فروخت بھی عام ہے جس سے بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

تاہم شہری انتظامیہ اور سندھ لائیو اسٹاک ڈپارٹمنٹ نے آنکھیں بند کررکھی ہیں، کمشنر کراچی نے گائے کے گوشت کی قیمت 795 روپے (بغیر ہڈی) اور 635روپے کلو (ہڈی کے ساتھ)مقرر کی ہے تاہم شہر بھر میں گائے کا گوشت 900سے 1100روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button