انٹرٹینمنٹ

پہلا ایٹم بم بنانے والی ٹیم کے سربراہ پربنی فلم نے 7 آسکرایوارڈز جیت لیے

لاس اینجلس: دنیا کا پہلا ایٹم بم تیار کرنے والی سائنسدانوں کی ٹیم کے سربراہ پر بنی فلم ’اوپن ہیمر‘ نے 96 ویں آسکر ایوارڈزمیں 7 ایوارڈز جیت لیے۔

امریکی میڈیا کے مطابق فلم اوپن ہیمر کے اداکار کیلین مرفی کو بہترین اداکار کی ٹرافی کا حقدار قرار دیا گیا۔ فلم نے بہترین پکچر، بہترین اداکار، بہترین سپورٹنگ اداکار، بہترین ڈائریکٹر، بہترین اوریجنل اسکور، بہترین سنیماٹوگرافی اور بہترین فلم ایڈیٹنگ کے ایوارڈرز بھی  اپنے نام کیے۔

حیرت انگیز طور پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ مشہور ہونے والی اور بزنس کرنے والی فلم ” باربی”  آسکر ایوارڈز کی صرف ایک ٹرافی جیت سکی۔ آسکر ایوارڈ جیتنے والے ڈائرکٹر اورہالی ووڈ کے متعدد اداکاروں نے غزہ میں فوری جنگ بندی کی حمایت کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button