انٹرٹینمنٹ

پاکستانی شارٹ فلم ’جامن کا درخت‘ نے تیسرا انٹرنیشنل ایوارڈ جیت لیا

وینکووا: پاکستانی شارٹ فلم ’جامن کا درخت‘ نے وینکووا انٹرنیشنل مووی ایوارڈز میں انسانی حقوق کی بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا۔

یہ فلم کا تیسرا عالمی ایوارڈ ہے جو اس نے اپنے نام کیا ہے، حال ہی میں فلم نے کانز فیسٹیول میں ’بہترین سماجی انصاف پر مبنی مختصر فلم‘ کی کیٹگری کا ایوارڈ بھی اپنے نام کیا تھا۔

فلم کے ہدایت کار رافع راشدی نے انسٹا گرام پر مداحوں کو خوشخبری دیتے ہوئے بتایا کہ فلم کو تیسرا انٹرنیشنل ایوارڈ ملنا اعزاز کی بات ہے۔

میاں بیوی کے تعلقات اور گھریلو تشدد پر مبنی فلم کی کہانی بی گل نے لکھی ہے جبکہ فلم کو فیصل کپاڈیا نے پروڈیوس کیا ہے۔

’جامن کے درخت‘ کا  ٹریلر گزشتہ ماہ جنوری میں ریلیز کیا گیا تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس شارٹ فلم کی کہانی عورت اور مرد کے تعلقات، ہراسانی، جنسی حملوں اور ہوس پرستی کے موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔

فلم میں عدنان صدیقی کو شوبز انڈسٹری کے نامور شخص کریم کے منفی کردار میں دکھایا گیا ہے، فلم کی کاسٹ میں عدنان صدیقی کے علاوہ ماہا طاہرانی اور فوزیہ امن بھی شامل ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button