کھیل

قومی ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کے معاملے پر ڈیرن سیمی کا موقف آگیا

کراچی: ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے واشگاف الفاظ میں کہا ہے کہ وہ فی الوقت پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کے لیے قطعی طور پر غور نہیں کر رہے۔

نیشنل اسٹیڈیم میں  پشاور زلمی کے تربیتی سیشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈیرن سیمی نے قومی ٹیم میں ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے حوالے سے کہا کہ اس وقت  ان کی تمام تر توجہ پشاور زلمی کی کوچنگ پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ اس وقت  صرف اپنی ٹیم کو ٹائٹل جتوانا چاہتے ہیں اس لیے پاکستان ٹیم کی کوچنگ سمیت کسی بھی چیز پر توجہ نہیں دے رہے۔

سابق ویسٹ انڈین کپتان نے کہا کہ پی ایس ایل کے اب تک ہونے والے تمام نو ایڈیشنز میں پلے آف کے لیے کوالیفائی کرنے والی  ہماری واحد  ٹیم کی  کارکردگی قابل ذکر ہے۔ پی ایس ایل کے ہر سیزن میں پلے آف کے لیے کوالیفیکیشن کھلاڑیوں کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ فاسٹ بالر حسن علی اور آل راؤنڈر وہاب ریاض جیسے کھلاڑیوں نے پشاور زلمی کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا، ڈیرن سیمی نے قومی کپتان بابر اعظم کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ درست سمت میں انتہائی ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

پشاور زلمی کے  ہیڈ کوچ  کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی قیادت میں کھلاڑی  اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں، محمد حارث اور صائم ایوب مستقبل کے بہترین کھلاڑی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button