کھیل

پی ایس ایل9؛ بابراعظم کی کارکردگی نے ناقدین کے منہ بند کروادیئے

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں بابراعظم کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔

پی ایس ایل کے رواں سیزن میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے 8 اننگز میں 154.57 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 447 رنز کا پہاڑ کھڑا کر رکھا ہے، جس میں ایک سینچری اور 4 نصف سینچریاں شامل ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ پاور پلے کے دوران بابراعظم کی بیٹنگ میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی ہے، اس دوران انکے اسٹرائیک ریٹ میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: نسیم شاہ کے چھوٹے بھائی حنین کو فرنچائز تبدیل کرنے کا مشورہ! مگر کیوں؟پاور پلے کے دوران بابراعظم نے محض ایک مرتبہ وکٹ گنوائی جو رن آؤٹ کی صورت میں اسلام آباد یونائیٹد نے گزشتہ میچ میں حاصل کی تھی، اس کے علاوہ پورے ٹورنامنٹ میں پاور پلے کے دوران کوئی بھی گیند باز انہیں آؤٹ کرنے میں کامیاب نہیں ہوا۔گلیڈی ایٹرز کے خلاف میچ میں بھی بابراعظم نے 176 کے متاثر کن اسٹرائیک ریٹ کیساتھ 53 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button