کھیل

عقیل حسین نے پی ایس ایل9 کی پہلی ہیٹ ٹرک بنادی

لاہور: اسپنر عقیل حسین نے پی ایس ایل9 کی پہلی ہیٹ ٹرک بنادی۔

عقیل حسین نے ایچ بی ایل پی ایس ایل9 کی پہلی ہیٹ ٹرک بنا دی، پنڈی اسٹیڈیم میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بولر نے اپنے آخری اوور کی ابتدائی تینوں گیندوں پر پشاور زلمی کی وکٹیں اڑائیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل9؛ عثمان طارق کا بالنگ ایکشن رپورٹ ہوگیا

اسپنر نے عامر جمال(5)کو وکٹوں کے پیچھے لوری ایوانز کا کیچ بنوایا اور تھرڈ امپائر کی مدد سے فیصلہ اپنے حق میں کرایا، اگلی گیند پر عقیل نے نئے بیٹر مہران ممتاز کی بیلز بھی فضا میں بکھیر دیں،لیوک ووڈ نے رائیلی روسو کو زحمت دیتے ہوئے پویلین کی راہ لی۔

اسپنر نے مجموعی طور پر 23رنز دے کر 4شکار کیے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button