انٹرٹینمنٹ

فالج کا شکار ہونیوالے بھارتی لیجنڈ متھن چکرورتی چھٹیوں پر روانہ

نئی دہلی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار متھن چکرورتی فالج سے صحتیاب ہونے کے بعد بیٹے اور بہو کے ساتھ چھٹیوں پر روانہ ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سینیئر اداکار متھن چکرورتی کو 10 فروری کی صبح سینے میں تکلیف، اوپری اور نچلے اعضاء میں کمزوری کی شکایت کے ساتھ کولکتہ کے اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں اُن کے دماغ کا ایم آر آئی اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

ایم آر آئی کی رپورٹ آنے کے بعد معلوم ہوا تھا کہ متھن چکرورتی فالج کا شکار ہوگئے ہیں جس کے بعد اُن کا علاج جاری تھا، بعدازاں ڈاکٹرز نے بھارتی میڈیا کو بتایا تھا کہ اداکار کی صحت میں بہتری آرہی ہے، وہ بہت جلد مکمل طور پر صحتیاب ہوجائیں گے۔

مزید پڑھیں: متھن چکرورتی فالج کا شکار

اب تقریباََ ایک ماہ بعد متھن چکرورتی کی نئی تصویر منظرِ عام پر آئی ہے جس میں وہ اپنے بیٹے اور بہو کے ہمراہ جہاز میں بیٹھے ہیں اور صحتیاب نظر آرہے ہیں۔

یہ تصویر متھن چکرورتی کے بیٹے نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پوسٹ کی لیکن اُنہوں نے پوسٹ میں یہ واضح نہیں کیا کہ وہ اپنے والد اور اہلیہ کے ہمراہ کہاں جارہے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ متھن چکرورتی فالج سے صحتیابی کے بعد اپنے بیٹے اور بہو کے ہمراہ ایک ہفتے کی چھٹیاں گزارنے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ 10 فروری کی صبح متھن چکرورتی اپنی نئی فلم کی شوٹنگ سے گھر واپس جارہے تھے کہ راستے میں اچانک اُن کی طبعیت بگڑ گئی تھی جس کے بعد اُنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button