انٹرٹینمنٹ

عامر خان منفرد روپ میں سامنے آگئے، تصاویر وائرل

ممبئی: بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے نئے پراجیکٹ کی پہلی جھلک سامنے آگئی جس میں وہ چند منفرد کرداروں میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سُپر اسٹار عامر خان اپنی فلم ‘لال سنگھ چڈھا’ کے بعد اب اپنی نئی فلم ‘ستارے زمین پر’ میں نظر آئیں گے، یہ فلم اُن کی ماضی کی سُپر ہٹ فلم ‘تارے زمین پر’ کا سیکوئل ہوگا۔عامر خان کے مطابق فلم ‘ستارے زمین پر’ کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے اور اس فلم میں بھی اُن کے ساتھ ایک مرتبہ پھر فلم ‘تارے زمین پر’ کے چائلڈ اسٹار درشیل سفارے جلوہ گر ہوں گے۔

مزید پڑھیں: عامر خان کا فلم ‘ستارے زمین پر’ کی ریلیز سے متعلق اہم اعلان

اب درشیل سفارے نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر عامر خان کی چند تصاویر پوسٹ کی ہیں جن میں اداکار کو منفرد کرداروں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ایک تصویر میں عامر خان جنگلی کے روپ میں نظر آئے، اُن کے ایک ہاتھ میں پتھر جبکہ دوسرے ہاتھ میں آگ لگی لکڑی ہے۔

عامر خان کے دیگر کرداروں میں اُنہیں خلا میں اور ساتھ ہی چھوٹا طیارہ اُڑاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

درشیل سفارے نے تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے صرف اتنا بتایا کہ تین دن باقی ہیں، اس کے علاوہ اداکار نے تصاویر کے حوالے سے تفصیلات شیئر نہیں کیں۔

اس سے قبل درشیل سفارے نے عامر خان کے ساتھ اپنی ماضی اور حال کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ ایک مرتبہ پھر عامر خان کے ساتھ بڑے پردے پر واپس آرہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button