پاکستان

2023 میں2.1 ملین غیر ملکی پاکستان آئے، 2.2 ملین روانہ ہوئے

راولپنڈی: سال2023 کے دوران 2.1 ملین غیر ملکی پاکستان آئے جبکہ 2.2 ملین پاکستان سے روانہ ہوئے۔

ایف آئی اے امیگریشن نے سال بھر کے دوران بین الاقوامی آمد و روانگی چیک پوسٹوں پر مجموعی طور پر 19.5ملین مسافروں کی امیگریشن کلیرینس کی اور 2935 اسٹاپ لسٹ کیسز کا کامیابی سے سراغ لگا کر قانون کے مطابق کارروائی کی۔

حکام کے مطابق سال بھر کے دوران 9.2 ملین مسافروں میں سے 7.1 ملین پاکستانی اور 2.1 ملین غیر ملکی پاکستان آئے جبکہ 10.3 ملین مسافروں میں سے8.1 ملین پاکستانی شہری اور 2.2 ملین غیر ملکی پاکستان سے روانہ ہوئے۔سب سے زیادہ 3.6 ملین پاکستانیوں نے بیرون ملک آمد و روانگی کے لیے لاہور ایئرپورٹ سے سفر کیا۔

 

ایف آئی اے کے انٹیگریٹڈ بارڈر مینجمنٹ سسٹم نے سال کے دوران 2935 اسٹاپ لسٹ کیسز کا کامیابی سے سراغ لگا کر قانون کے مطابق کارروائی کی جبکہ ملک بھر میں خصوصی کارروائیاں کرتے ہوئے 1602 انسانی اسمگلروں اور 25 انتہائی مطلوب انسانی اسمگلروں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

انسانی اسمگلروں کے خلاف کامیاب کریک ڈائون پر امریکی محکمہ خارجہ نے اپنی سالانہ ٹریفکنگ ان پرسنزرپورٹ میں2023 میں پاکستان کی حیثیت کو ٹییئر 2 میں برقرار رکھا ،اسی طرح گزشتہ سال 1129مسافروں کو جعلی دستاویزات کی بنیاد پر آف لوڈ کر کے متعلقہ تھانوں میں منتقل کیا گیا ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button