انٹر نیشینل

حکومت کی تشکیل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے مداخلت کرنا نہیں چاہتے، امریکا

واشنگٹن: امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا نہیں چاہتے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں کہا کہ نئی حکومت کی تشکیل پاکستان کا اندرونی معاملہ ہے جس میں مداخلت کرنا نہیں چاہتے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انتخابات میں دھاندلی یا مداخلت  کے دعوؤں کی مکمل اور شفاف تحقیقات ہونی چاہیے جو پاکستان کے اپنے قوانین اور طریقہ کار کے مطابق ہونی چاہیے ۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ چاہتے ہیں کہ مداخلت یا دھاندلی کے الزامات کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔ دنیا بھر میں انٹرنیٹ سروس کی بغیر بندش فراہمی دیکھنا چاہتے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button