بزنس

قیمتی پتھروں کی کوڑیوں کے بھاؤ تھائی لینڈ فروخت کا انکشاف

اسلام آباد: قیمتی پتھروں کی کوڑیوں کے بھاؤ تھائی لینڈ فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولری ڈیولپمنٹ کمپنی کے حکام نے کہا ہے کہ قانون سازی نہ ہونے کے باعث پاکستانی قیمتی پتھرکوڑیوں کے بھاؤ تھائی لینڈ کو فروخت ہو رہے ہیں جہاں تراش خراش کے بعد 12 گرام کا پتھر پاکستانی قیمت سے 70 ہزار روپے زائد میں فروخت کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں ہر قسم کی چٹانیں اور قیمتی پتھر ہیں، ڈائریکٹر مائنز

 

سینیٹر خالدہ اطیب کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس میں جیمز اینڈ جیولری حکام نے بتایا کہ قانون سازی نہ ہونے سے پتھروں کی برآمدات کو مشکلات کا سامنا ہے۔ بھارت سالانہ 40 ارب ڈالر کی جیمز اینڈ جیولری برآمد کرتا ہے، تھائی لینڈ 8 ارب، سری لنکا 30 کروڑ ڈالر کی برآمدات کرتا ہے، پاکستان کی سالانہ برآمدات 60 لاکھ ڈالرہیں۔

دوران اجلاس مولانا عطاء الرحمان نے کہا کہ اسٹیل ملز مساجد سے علما کو فارغ کر دیا گیا، تنخواہیں بھی نہیں دی گئیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button