انٹر نیشینل

امریکا کی غزہ میں جنگ بندی پر سلامتی کونسل میں ووٹنگ رکوانے کی دھمکی

جنیوا: غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 20 فروری کو ہونے والی ووٹنگ کو امریکا نے ویٹو کرنے کی دھمکی دیدی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق الجزائر کی درخواست پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں 20 فروری کو ووٹنگ کرائے جانے کا امکان ہے۔ جس کے لیے الجزائر نے ایک ہفتے قبل قرارداد کا مسودہ پیش کیا تھا۔

الجزائر نے اپنی درخواست میں اپیل کی تھی کہ ووٹنگ منگل کو کرائی جائے تاہم اب امریکا نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اس قرارداد پر ووٹنگ کے عمل کو ویٹو کردے گا۔

 

اقوامِ متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ نے کہا تھا کہ غزہ میں جنگ بندی کی قرارداد کا متن حساس مذاکرات کو خطرے میں ڈال سکتا تھا۔ اس لیے حمایت نہیں کرسکتے۔

خیال رہے کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کو منظور کرنے کے لیے اس کے حق میں کم از کم 9 ووٹوں کی ضرورت ہو گی اور یہ بھی کہ امریکا، برطانیہ، فرانس، چین یا روس میں سے کوئی بھی قرارداد کو ویٹو نہیں کرے۔

اس سے قبل بھی امریکا غزہ میں اسرائیل کی جارحیت کی مذمتی قرارداد کو ویٹو کرچکا ہے اور ایسا وہ اسرائیل سے دوستی نبھانے کے لیے کرتا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button