انٹرٹینمنٹ

جان کو خطرہ، سلمان خان کے اہلخانہ کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی

ممبئی: بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کے بعد اب اُن کی فیملی کے تمام افراد کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے جن میں اداکار کے بہنوئی آیوش شرما بھی شامل ہیں۔

2022 میں سلمان خان کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کی جانب سے جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے کے بعد مسے ممبئی پولیس سیکیورٹی فراہم کررہی ہے، گزشتہ سال نومبر میں سلمان خان کو مزید دھمکیاں ملنے کے بعد سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا تھا۔ اب رواں ماہ یعنی فروری 2024 کی شروعات سے ممبئی پولیس نے اداکار کی سیکیورٹی کو مزید بڑھا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس نے اب سلمان خان کے ساتھ ساتھ اُن کی فیملی کے تمام افراد تک سیکیورٹی کو بڑھا دیا ہے جن میں اداکار کے بہنوئی آیوش شرما بھی شامل ہیں جو بہت جلد اپنی نئی فلم کی تشہیری مہم شروع کرنے والے ہیں۔

 

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آیوش شرما رواں ماہ ہونے والے میڈیا پروگراموں کے لیے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ہوں گے، پولیس اُن کو ہر ممکن سیکیورٹی فراہم کرے گی اور وہ سلمان خان کی بلٹ پروف گاڑی میں سفر کریں گے۔

مزید پڑھیں: جان کو خطرہ، سلمان خان کے فارم ہاؤس سے دو افراد گرفتار

واضح رہے کہ سال 2023 مارچ میں بھارتی گینگسٹر لارنس بشنوئی نے سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دی تھیں جس کے بعد سلمان خان کی سیکیورٹی سخت کر دی گئی تھی۔

لارنس بشنوئی کے کینگ نے بھارتی  پنجابی گلوکار سدھو موسے والا کا بھی قتل کیا تھا، لارنس بشنوئی گینگ کے مطابق سدھو موسے والا نے اِن کے ایک کارندے کو قتل کروانے میں کردار ادا کیا تھا جس کی وجہ سے اُنہوں نے بدلے میں گلوکار کو قتل کیا۔

سدھو موسے والا کو قتل کرنے والے گینگ کے سرغنہ لارنس بشنوئی کی جانب سے 2018 میں بھی سلمان خان کو قتل کی دھمکی دی گئی تھی تاہم اداکار اس منصوبے سے بچ نکلے تھے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button