انٹرٹینمنٹ

ٹام کروز کو 61 برس کی عمر میں نئی گرل فرینڈ مل گئی

لندن: امریکی سپر اسٹار ٹام کروز کو 61 برس کی عمر میں نئی گرل فرینڈ مل گئی۔

عالمی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکار 36 برس کی ایلسینا خیرووا کے ساتھ لندن میں اپنا زیادہ تر وقت گزار رہے ہیں۔ٹام کروز اور ایلسینا کے درمیان تعلق کی خبریں پچھلے برس سامنے آئی تھیں جب دونوں کو مختلف تقریبات میں ساتھ دیکھا گیا۔

اداکار کی اس سے قبل تین شادیاں ہوچکی ہیں، پہلی شادی اداکارہ ممی راجرز، دوسری نکول کڈمین اور تیسری شادی کیٹی ہومز سے ہوئی تھی۔

ایلسینا خیرووا سابقہ روسی ماڈل ہیں اور ایک نامور روسی سیاست دان رینات خیرو کی بیٹی ہیں جو ولادیمیر پیوٹن کے اتحادی ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button