انٹرٹینمنٹ

ہم نئے زمانے کے بچے ہیں اور کافی ڈھیٹ ہیں، عاصم اظہر کا ووٹ ڈالنے کے بعد پیغام

کراچی: پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار عاصم اظہر نے ووٹ ڈالنے کے بعد سوشل میڈیا جاری کیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم لٹیروں کو مزید یہ ملک لوٹنے نہیں دیں گے کیونکہ ہم نئے زمانے کے بچے ہیں اور کافی ڈھیٹ ہیں۔

عاصم اظہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ “میں بہت فخر محسوس کررہا ہوں کیونکہ تمام مشکلات کے باوجود بھی پاکستانیوں اور خاص طور پر نوجوانوں کی بڑی تعداد گھروں سے نکلی اور اپنا حق استعمال کیا”۔

گلوکار نے کہا کہ “میں ہر ایک پاکستانی کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس مشکل وقت میں بھی ووٹ ڈالا، ہم نے ووٹ ڈال کر سب کو بتا دیا ہے کہ ہمارے اندر شعور ہے اور ہم لٹیروں کو اتنی آسانی سے ہمارا ملک نہیں کھانے دیں گے”۔

مزید پڑھیں: عام انتخابات 2024، شوبز ستارے بھی ووٹ ڈالنے میں پیش پیشاُنہوں نے کہا کہ “ہم لٹیروں کے خلاف لڑیں گے کیونکہ ہم نئی نسل ہیں اور ہم کافی ڈھیٹ ہیں”۔

عاصم اظہر نے ڈھکے چھپے الفاظ میں یہ بھی بتایا کہ پولنگ اسٹیشن پر موجود ہر شخص پی ٹی آئی کو ووٹ دینے کے لیے موجود تھا، انتخابی نشان ڈھونڈنے میں مشکل ہوئی لیکن مشکل کے باوجود بھی لوگوں نے ڈھونڈ لیے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے مطابق 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے 855 حلقوں پر ملک بھر سے 17 ہزار 816 امیدواروں نے حصہ لیا جبکہ چند حلقوں میں بڑی سیاسی شخصیات بھی مدمقابل تھیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button