پاکستان

پشاور میں ووٹوں کے نتائج کیلیے لگائی گئی اسکرینز اچانک بند

پشاور: خیبرپختونخوا کے دارالحکومت میں واقع قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں ووٹوں کے نتائج کیلیے لگائی گئی اسکرینز بند ہوگئیں۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسکرینز بند ہونے کی وجہ ڈیٹا کی زیادتی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دم سے بوجھ پڑنے کی وجہ سے سسٹم ڈاؤن ہوگیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسکرینز کے فعال ہونے میں کتنا وقت لگے گا کچھ کہا نہیں جا سکتا۔

 

اسکرینز بند ہونے کے بعد قیوم اسپورٹس کمپلیکس میں غیر حتمی غیر سرکاری  نتائج کا سلسلہ تھم گیا۔

سابق صوبائی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما تیمور جھگڑا نے اپنا ویڈیو بیان جاری کیا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ الیکشن کے نتائج تبدیل کرنے کی کوشش نہ کی جائے، چیف سیکرٹری اور ڈی آر او پشاور الیکشن کے نتائج میں دھاندلی کی کوشش کو روکیں۔

انہوں نے کہا کہ ’ہمیں فارم 45 کے حوالے سے مشکلات ہیں اور آر اوز ہمارے کارکنوں کو فارم نہیں دے رہے، نہ ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں ہمارے پولنگ ایجنٹس کو داخلے کی اجازت دی جارہی ہے جبکہ ٹی وی پر اب غلط نتائج کی اشاعت کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس فارم 45 موجود ہیں اور ہم واضح برتری سے NA 32 اور PK 83 کی سیٹ جیت چکے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button