بزنس

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں کمی

زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا رہا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بدھ کو کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر ڈالر کی قدر 27 پیسے کی کمی سے 279 روپے 15 پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 8 پیسے کی کمی سے 279 روپے 34 پیسے کی سطح پر بند ہوئی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 8 پیسے کی کمی سے 281 روپے 5 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ماہرین کے مطابق انتخابات کے بعد نومنتخب حکومت کا آئی ایم ایف سے رجوع کرنے، معیشت کی بحالی اور فارن انویسٹمنٹس پر توجہ مرکوز ہونے جیسی توقعات روپے کے استحکام کا باعث  بن رہی ہیں۔

 

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایس آئی ایف سی کی نومنتخب حکومت کے لیے معاشی پلان و غیرملکی سرمایہ کاری منصوبے مرتب کیے جانے کے ساتھ معاشی اصلاحات جاری رکھے جانے کی توقعات بھی روپے کو مزید تگڑا کرنے کا سبب بنیں گی۔

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button